27 Jun 2024
(ویب ڈیسک) لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان شفقت اور اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔