اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری نے اپنی زندگی کے بڑے دکھ اور پچھتاوے کا اظہار کر دیا

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دکھ اور پچھتاوے کا اظہار کر دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے زندگی کے سب سے بڑے دکھ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وہ اپنی بہن سنبل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے میرے ذہن سے یہ دکھ نہیں جاتا، میرے سامنے کبھی بھی کسی بھی وقت سنبل کا نام لے لیا جائے میں غم زدہ ہو جاتی ہوں، سنبل شاہد کا چلے جانا کبھی بھی رلا دیتا ہے۔

اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ میں بہت حقیقت پسند خاتون ہوں، میں ایسی خواہشات ہی نہیں رکھتی ہوں جو کہ پوری نہ ہو سکیں۔

بشریٰ انصاری کا زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار لاہور میں میرا ریڈیو سٹیشن جانا ہوا، میری ملاقات نامور گلوکار و موسیقار، استاد نذر حسین صاحب سے ہوئی۔

انہوں نے مجھے گانے کی آفر کی مگر میں نے قبول نہیں کی، مجھے یہ پچھتاوا ہے، مجھے وہ پیشکش قبول کر لینی چاہیے تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے