اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.47 قیمت فروخت : 38.53
  • یورو قیمت خرید: 297.88 قیمت فروخت : 298.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.44 قیمت فروخت : 184.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.69 قیمت فروخت : 203.05
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242500 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222290 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3037 دس گرام : 2607
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آزادی مارچ کیس: عمران خان، شاہ محمود کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی و دیگر پارٹی قیادت پر آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی درخواست بریت پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی درخواستِ بریت پر دلائل مکمل کئے۔

وکیل سردار مصروف نے دلائل دیئے کہ ایف آئی آر مجاز اتھارٹی کی جانب سے درج نہیں کرائی گئی، اگر ٹرائل ہو بھی جائے تو سزا ہونے کے امکانات نہیں ہیں، پراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں سوائے جھنڈوں کے۔

بعد ازاں عدالت نے تھانہ آبپارہ کے دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے