اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال ، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(ویب ڈیسک) شاہدرہ سے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے پولیس کو کال کرکے اطلاع دی کہ چور ان سے 2 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے ہیں۔

شاہدرہ سے جھوٹے کالر نے 15 پرپولیس کو کال ملائی اور ان کو بتایا کہ ڈاکو ان سے گن پوائنٹ پر دو کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ شاہدرہ پولیس کی جانب سے کی گئی کال پر فوری طور پر ریسپانس دیا اور موقع پر پہنچ گئے۔

دوران پوچھ گچھ ملزمان زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکے ، چاروں ساتھیوں کے الفاظ ایک دوسرے کا ساتھ نہ دے سکے اور پولیس نے پھر ان کو جھوٹی کال کرنے پر گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ اومیاں تحسین نجم نے بتایا کہ ملزم عمران نے لین دین کے تنازع میں ایک پارٹی کو 2 کروڑ دینےتھے اور ملزمان ملکر 2 کروڑ ہڑپ کرنے کے چکر میں تھے۔

پولیس کی جانب سے ملزم عمران اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے