27 Jun 2024
(ویب ڈیسک) قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی متحرک موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں، سپیئرپارٹس اور انجن برآمد کیے ہیں جبکہ ملزمان سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاؤن شپ سمیت مختلف مقامات پروارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان مل کر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتےتھے۔ ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں حذیفہ خالد اور محمد حسن شامل ہیں جن کیخلاف مقدمات درج کردیے گئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔