اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد علی بھٹہ نے مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ محمد خان بھٹی کو حاضری کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت وکلا کی جانب سے رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آئندہ طلب کر لیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے، پرویز الہٰی کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دل کی تکلیف بھی ہے۔

بعدازاں عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے پر مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے