اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات کوشادی کیلئے کیسے مرد کی تلاش ؟ اداکارہ نے بتادیا

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے شریک حیات میں پائی جانے والی خصوصیات بتادیں۔

حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت شادی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہوں نے ابھی تک شادی کیوں نہیں؟ جس پر  مہوش حیات نے بتایا کہ میں نے چھوٹی عمر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا اور ہمیشہ اپنے کیریئر پر توجہ دی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اب تک مجھے کوئی ایسا شخص ملا ہی نہیں جس کیساتھ میں اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کر سکوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے یا رشتہ بنانے سے پہلے یہ سوچتی ہوں کہ میں مہوش حیات ہوں اور مجھے اپنے حساب سے ہی مطلوبہ شخص سے تعلقات بنانے چاہئیں۔

مہوش نے کہا کہ میں  نے اپنے پسندیدہ شخص کو کہیں اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا، جس سے میں شادی کرتی۔

اپنے شریک حیات میں پائی جانیوالی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ذہن میں شریکِ حیات کا ایک خاکہ تیار کر رکھا ہے جس کے مطابق میرے شریکِ حیات کیلئے یہ ضروری نہیں کہ وہ گورا چٹا ہو بلکہ یہ ضروری ہے کہ سمجھدار ہو ، دراز قد ہو اور مختصراََ یہ کہ اچھی مردانہ وجاہت کا حامل شخص ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے