اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاک پر لوگ بہت شاندار مواد بنا رہے ہیں: سید محمد احمد

27 Jun 2024
27 Jun 2024

لاہور: (فہیم حیدر) سکرین رائٹر، گیت نگار، اداکار اور ہدایت کار سید محمد احمد نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک ان کے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ ہے، ٹک ٹاک پر لوگ بہت شاندار مواد بنا رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایتکار سید محمد احمد نے حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول ترین کامیڈی شو "مذاق رات" میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شو کے دوران ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ورسٹائل فنکار نے کہا کہ ’’اس نے مجھے ہمیشہ یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ کوئی شخص 30 سیکنڈز میں ایک دلچسپ مواد کیسے بنا سکتا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں میں ہمارے پاس بہت سے باصلاحیت لوگ ہیں جو شاندار مواد بنا رہے ہیں، انہوں نے مجھے اپنے مواد سے متاثر کیا۔

سید محمد احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اگر ٹک ٹاک بنانے والے لوگ انڈسٹری میں کسی سے رابطہ کریں تو انہیں مسترد کر دیا جائے گا لیکن اب ان کے پاس ایک ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے وہ اپنا اظہار کر سکتے ہیں۔

پروگرام کے میزبان عمران اشرف نے ٹک ٹاک ریلز بنانے کی کامیاب کوششوں پر محمد احمد کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ محمد احمد نے بہت سے مشہور پاکستانی ڈرامے لکھے ہیں جن میں "تم سے کہنا تھا، بارات سیریز اور سب سے حالیہ ہٹ ڈرامہ کچھ ان کہی" شامل ہے۔

بطور اداکار ان کے مشہور ڈراموں میں "میرے پاس تم ہو، سنو چندا، سبات، ہم تم، رسوائی، قصہ مہربانو کا، پری زاد، پردیس، کچھ ان کہی اور بیٹیاں" شامل ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے