اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری مظہر عباس کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر ڈاکٹرز کو زیر حراست رکھا گیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ساہیوال واقعے کے بعد 15 جون سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کر رکھی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے کی ہڑتال کے باعث مریض ایک سے دوسرے ہسپتال میں خوار ہو رہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو ہدایت جاری کی جائے کہ فوراً اپنی ہڑتال ختم کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت کا مسئلہ ہے، ہمارا نہیں، بعدازاں عدالت عالیہ نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے