اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.47 قیمت فروخت : 38.53
  • یورو قیمت خرید: 297.88 قیمت فروخت : 298.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.44 قیمت فروخت : 184.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.69 قیمت فروخت : 203.05
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242500 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222290 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3037 دس گرام : 2607
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں ، 344 کلو گرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے چار مختلف کارروائیوں میں 344 کلو گرام منشیات برآمد جبکہ 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

اے این ایف کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان کا بتانا ہے کہ نوکنڈی چاغی سے 316.7 کلو آئس اور 17.2کلو افیون برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ سہراب گوٹھ کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 6 کلو چرس برآمد جبکہ قیوم آباد کراچی میں ملزم سے 2.9 کلو چرس برآمدکی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اور کارروائی ڈیرہ غازی خان روڈ ملتان میں کی گئی جہاں ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے