اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، درجہ حرارت میں کمی

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم کا مزاج بدل گیا، شہر کے آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے آج سے یکم جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بادلوں کی آنکھ مچولی  اور ہوا چلنے سے شہر کے موسم میں تبدیلی آگئی، درجہ حرارت میں کمی کے باعث گرمی سے مرجھائے لاہوریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر  میں ہوا کی رفتار 23 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے