اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ : 8 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق، سکیورٹی گارڈ کی خودکشی

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 8 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا،قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہادی کے نام سے ہوئی ، ہادی گھر میں موجود پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی ، لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب قلعہ گجر سنگھ میں سکیورٹی گارڈ کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا، جہاں 18 سالہ امجد نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے