اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شجاعت علی خان نے تاریخ رقم کر دی

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) دو روز قبل قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالنے والے جسٹس شجاعت علی خان نے بطور جج تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے بطور جج دیئے گئے 91 فیصد فیصلوں کو سپریم کورٹ درست قرار دے چکی، ان کے بطور جج فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ میں 809 اپیلیں دائر ہوئیں، عدالت عظمیٰ نے جسٹس شجاعت علی خان کے 466 فیصلوں کو درست قرار دیا جبکہ 295 کیسز اس وقت زیر التوا ہیں۔

واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے حلف اٹھانے کے بعد پروٹوکول لینے سے بھی منع کر دیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

دو روز قبل جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا، تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت صوبائی وزراء شریک ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شہرام سرور بھی شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے