اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدت نکاح کیس: سزا معطلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جمعرات کو سنایا جائیگا

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت ہو گی یا سزا برقرار رہے گی، فیصلہ کل 3 بجے سنایا جائے گا، ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں ہیں۔

عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں۔

ایف آئی اے ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی سے دو بار اڈیالہ جیل میں تفتیش کر چکی ہے، ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف تاحال کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

فی الوقت بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی نیا کیس کہیں دائر نہیں ہوا اور عدت میں نکاح کیس میں فیصلہ حق میں آنے کی صورت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے امکانات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے