اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کے ماموں کا انتقال ہوگیا، اداکارہ کی مداحوں سے دعاوں کی اپیل

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے، اداکارہ نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مرحوم ماموں کی چند یادگار تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی اُن کے ساتھ واٹس ایپ پر کی گئی آخری چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔اداکارہ نے اپنی جذباتی پوسٹ میں کہا کہ میرے لیے یہ تصور کرنا بہت مشکل ہے کہ میرے ہینڈسم ماموں جان اب اس دنیا میں نہیں رہے، میں نے سُنا ہے کہ سب کے ماموں خاص ہوتے ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے ماموں جان سب سے زیادہ خاص تھے۔

اُنہوں نے اپنا حسین بچپن یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے ماموں نے مجھے سب سے خوبصورت بچپن دیا، اُنہوں نے میری نانی کو غیر مشروط محبت اور احترام دیا، اُنہوں نے میری خالہ کو باپ کی طرح پالا جبکہ وہ میری والدہ کے بھائی نہیں بلکہ اُن کی روح کے ساتھی تھے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میرے ماموں نے کبھی سخت لہجے میں بات نہیں کی، وہ ہمیشہ ہر ایک کے ساتھ شفقت سے پیش آتے تھے، وہ کبھی بھی ہمیں صبح بخیر کا میسج کرنا نہیں بھولتے تھے، وہ ہماری خوشی کی وجہ تھے۔اداکارہ نے کہا کہ ماموں کو دُنیا سے رخصت ہوئے دو ہفتے ہوگئے ہیں لیکن اب بھی میرے لیے یہ تحریر کرنا مشکل ہے، یہ وقت میری سوچ سے زیادہ مشکل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم آپ (ماموں) کو یاد کرتے ہیں اور ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے، مجھے یقین ہے کہ آپ نانا اور نانی کی بانہوں میں ہوں اور آپ کے برابر میں آپ کا بیٹا عُمر بھی ہوگا۔آخر میں ماہرہ خان نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! میرے مرحوم ماموں اکبر خان کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے