اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

والٹن روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل ناگزیر ہے، مریم نواز

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ والٹن روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل ناگزیر ہے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کی مشکلات کا جائزہ لینے والٹن روڈ پہنچ گئیں، وزیراعلیٰ نے اے ڈی اے نالا والٹن روڈ کی ری ماڈلنگ اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا، مریم نواز نے ڈیفنس موڑ پر ٹریفک کی صورت حال کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے سائٹ آفس میں خصوصی اجلاس میں شرکت کی، سی او او منصور جنجوعہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اے ڈی اے نالے کی تعمیر مکمل ہو چکی، دو ڈسپوزل سٹیشنز بھی تعمیر ہوں گے، قینچی اور فیروزپور روڈ سے ڈی ایچ اے جانے کے لئے اوور ہیڈ بریج بھی زیر تعمیر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ستمبر تک والٹن روڈ کی تین رویہ کیرج وے ٹریفک کے لئے کھولنے کی ہدایت کر دی، اکتوبر تک دونوں اطراف چھ رویہ اے ڈی اے نالہ والٹن روڈ کھولنے کا حکم بھی دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والٹن روڈ کی جلد تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، عوام کی سہولت اور آسانی اولین ترجیح ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے