اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز کا ٹیزر جاری

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ‘برزخ’ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویب سیریز ‘برزخ’ کو پاکستانی ہدایتکار عاصم عباس نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو نے پروڈیوس کیا ہے۔ویب سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی شہر قائد اور پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیریز کی کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے۔

کاسٹ میں فواد خان، صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔برزخ’ کے ٹیزر میں سیریز کے چند مرکزی کرداروں کی مختصر جھلک دکھائی گئی ہے، ٹیزر میں صنم سعید اور فواد خان سمیت دیگر کرداروں کو آئینے کے سامنے اپنی آنکھوں میں سرمہ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سیریز کی کہانی 76 سالہ شخص کی دوسری شادی کے گِرد گھومتی ہے، ‘برزخ’ کی شوٹنگ مارچ 2022 میں مکمل ہوگئی تھی اور فروری 2023 میں اس ویب سیریز کو فرانسیسی فلمی میلے میں بھی پیش کیا گیا تھا۔یہ سیریز رواں سال 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی، اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو اور زندگی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے