26 Jun 2024
(لاہور نیوز) سب میرین کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع پی ٹی سی ایل کے مطابق سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور میں خرابی سامنے آئی، سب میرین کیبل میں کوئی کٹ نہیں لگا۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے سب میرین کیبل میں خرابی دور کر لی گئی ہے، پی ٹی سی ایل کی سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں، صارفین انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی سامنے آئی، خرابی کو بروقت دور کر دیا گیا ہے، صارفین کو انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوا۔