شہرکی خبریں
ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن، 20 املاک سربمہر
26 Jun 2024
26 Jun 2024
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف خصوصی آپریشن کیا، کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر علامہ اقبال ٹاؤن میں 20 املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔
چیف ٹاؤن پلاننگ ون اسد الزمان کی ہدایت پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون تھری نوید بھٹی نے کارروائی کی، ایل ڈی اے ٹیموں نے بلاک بی کے 2، بلاک سی کے 3 اور بلاک ای کے ایک پلاٹ میں قائم املاک کو سربمہر کیا۔
بلاک جی، اے ، کیو کے 12 پلاٹس میں قائم املاک کو بھی سربمہر کر دیا گیا، سربمہر کی گئی املاک میں پرائیویٹ کلینک، نجی سکول، ریٹیل شاپس، پراپرٹی آفس اور آٹو ورکشاپ شامل ہیں۔