اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کہیں موسم گرم کہیں بارش کا امکان

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ،شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام، رات کے دوران جنوب مشرقی، زیریں سندھ ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کا درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ 36 سے 38 اور لاہور کا درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے