اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.47 قیمت فروخت : 38.53
  • یورو قیمت خرید: 297.88 قیمت فروخت : 298.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.44 قیمت فروخت : 184.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.69 قیمت فروخت : 203.05
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242500 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222290 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3037 دس گرام : 2607
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا۔

پنجاب اسمبلی میں پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب فنانس بل ایوان میں پیش کر دیا جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال 25-2024 کا 5446 ارب روپے کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے باقاعدہ فنانس بل پر دستخط کر دیئے، فنانس بل 2024 پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو بھجوا دیا گیا۔

ندیم قریشی نے بجلی بلوں کا معاملہ اٹھا دیا

اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ندیم قریشی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف 200 یونٹ بل استعمال کرتا ہے تو وہ بل 3000 روپے دیتا ہے، 201 یونٹ استعمال کرنے پر بل 8500 روپے ہو جاتا ہے۔

ندیم قریشی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی سے بجلی کے بلوں میں اضافے کی قرارداد وفاقی حکومت کو پیش کی جانی چاہئے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن کو قرارداد کی شکل میں مطالبہ سامنے لانے کی ہدایت کر دی۔

بعدازاں پنجاب اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کل 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے