اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا۔

لیسکو کے ترسیلی نظام کے مستحکم ہونے کے دعوے ہوا ہو گئے، بوسیدہ اور اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز پٹاخوں کی طرح پھٹنے لگے۔

ذرائع کے مطابق روزانہ ہر سب ڈویژن میں 2 سے 3 ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات  موصول ہو رہی ہیں، ٹرانسفارمرز جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی کی طویل بندش ہو رہی ہے، لیسکو کا عملہ انفرادی شکایت کو نظر انداز کر دیتا ہے۔

لیسکو کی بجلی کی طلب 4 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3 ہزار 750 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لیسکو کو 250 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے