اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ 9مئی، دہشتگردی سمیت سات مقدمات میں شاہ محمود قریشی گناہ گار قرار

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) سانحہ نو مئی، دہشت گردی سمیت سات مقدمات کی تفتیش میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو گناہ گار قرار دیدیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے متضاد بیانات اور شواہد کی بناء پر گناہ گار قرار دے دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی ، ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے