26 Jun 2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف 6 جولائی کو اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گی۔
تحریک انصاف کے جلسے سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے، پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے مابین جلسے کے مقام پر اتفاق ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کی مشروط این او سی آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے لئے ڈی چوک، پریڈ گراؤنڈ سمیت چار مقامات تجویز کئے گئے تھے۔