اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توہین عدالت کیس :فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کروا دیا، اپنے جواب میں فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے، میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے