26 Jun 2024
(لاہور نیوز) رنگ روڈ پر عسکری 10 کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
سروس روڈ پر تیز رفتار دو گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، ایک گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ڈرائیور فرار ہو گیا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے حادثہ کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔