26 Jun 2024
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی منظوری دے دی گئی۔
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری دی گئی، اجلاس میں وزیرخزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے مطالبات زر منظوری کے لئے پیش کیا۔
ایوان نے شعبہ ہوا بازی کا 4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کا مطالبہ زر منظور کر لیا، ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کا 14 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا، اس کے علاوہ کابینہ کا 3 ارب 51 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کے مطالبہ زر کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران شعبہ کابینہ کا 3 ارب 33 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا جب کہ ہنگامی امداد اور بحالی کے لئے 8 ارب 89 کروڑ 34 لاکھ روپے کے مطالبہ زر منظور ہوئے۔