26 Jun 2024
(ویب ڈیسک) ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مجرم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم یو اے ای فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کو بلیو نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم شمس عارف کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب ہے اور اس کیخلاف تھانہ کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے بلیو نوٹس جاری کیا تھا۔
ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا ۔