اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کےعلاج کی ادویات ختم ، سیشن جج لاہور کا نوٹس

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کےعلاج کی ادویات ختم ہوگئیں ، سپرنٹنڈنٹ جیل نےسیشن جج کوادویات کی فہرست دیتے ہوئے آگاہ کر دیا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور کی بڑی جیلوں میں ایک ہے جہاں پر قیدیوں کے علاج کیلئے ادویات ختم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے جیل حکام کو  ملزمان کے علاج میں مشکل کا سامنا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل ہسپتال میں ملزموں کو دی جانے والی ادویات ختم ہوچکی ہیں اور ان کو ملزمان کےعلاج میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیشن جج لاہور نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی ادویات ختم ہونے اور محکمہ ہیلتھ کے ادویات فراہم نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔ سیشن جج لاہور نے کہا کہ قیدیوں وحراستی ملزموں کےاستعمال کی ادویات فوری فراہم کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے