اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان کے لوگ ہار جائیں گے:فواد چودھری

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کامیاب نہ ہو ئے تو پاکستان کے لوگ ہار جائیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں عمر سرفراز چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا فواد چودھری کو پی ٹی آئی میں وہ جگہ ملے گی جو پہلے تھی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہم گئے ہی نہیں آنے کا کیا سوال ہے، عہدے اہم نہیں ہیں بانی پی ٹی آئی کی کامیابی ہر صورت ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان کے لوگ ہار جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کی 14 ماہ سے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت نہیں ہو رہی، میں سمجھتا ہوں یہ زیادتی کی بات ہے، ٹرائل کے بغیر لوگوں کو جیل میں رکھنا کیا مذاق ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج 85 فیصد امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا ہے، امریکی ایوان نمائندگان نے کہا ہے اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین، انگلینڈ، یو کے اور امریکہ کسی رہنما نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد نہیں دی، ان سب کو پتا ہے یہ دھاندلی سے آگے آئے ہیں، پاکستان خارجہ پالیسی میں تنہا اور اکیلا کھڑا ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد سے واضح ہے کہ اس سے پاکستان کے مسائل بڑھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کو پالیسی ریویو کی ضرورت ہے، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا آڈٹ کرانا ہو گا، میں وزیر تو 2011 میں بھی رہ چکا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے