(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ویسٹرن کے بعد دیسی لک بھی مداحوں کے دلوں کو بھا گیا۔
حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دو مختلف لکس میں نظر آئیں۔
ویڈیو کے آغاز میں اشنا شاہ سیاہ بنیان کے ساتھ ٹراؤزر میں ملبوس دکھائی دیں جبکہ سر پر انہوں نے سیاہ رنگ کی کیپ پہن رکھی تھی۔
ویڈیو میں اداکارہ بھارتی پنجابی گیت نین تیرے پر لپسنگ کرتے نظر آئیں اور اس کے بعد پلک جھپکتے ہی انہوں نے دیسی لک میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔
اپنے مشرقی لک کیلئے اشنا شاہ نے سنہرے کام والے گلابی جوڑے کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے کنٹراسٹ سبز دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اشنا شاہ کے دیسی لک پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ان کے مداح انہیں تعریفی کمنٹس سے بھی نواز رہے ہیں۔