اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ 9مئی: یاسمین راشد، عمر سرفراز و دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ و دیگر کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، کلمہ چوک میں کنٹینر نذر آتش کرنے اور شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی کے 6 مقدمات کی مزید سماعت  5 جولائی تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے