26 Jun 2024
(ویب ڈیسک) لاہور میں 36 کلو چرس پکڑی گئی۔ پولیس نے منشیات کے 3 ڈیلر گرفتار کر لئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات خیبر پختونخوا سے فیصل آباد منگوائی گئی تھی اور وہاں سے لاہور شفٹ کی گئی تھی۔
سبزہ زار پولیس نے ولید، وقار، اور ندیم کو موٹروے سے اترتے ہی منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان سے پکڑی گئی چرس کا وزن 36 کلو گرام نکلا۔