اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواستوں پر سماعت کی ، عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب جمع نہ کرایاجاسکا، عدالت نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب آیا کیا؟ جس پر عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ابھی تک جیل حکام کا جواب نہیں آیا۔

وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی کا حکم دے رکھا تھا،جس پر جج محمد افضل مجوکا نے کہاکہ جیل حکام کے جواب کا انتظار کرلیتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتہ کیلئے رکھ لی جائے، جس پر جج محمد افضل مجوکا نے کہا کہ عدت کیس کا فیصلہ8 جولائی تک کرناہے،اس کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے