26 Jun 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے پنجاب سوسائٹی سے 31 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے خاتون کی لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی یا قتل ہوا، پوسٹمارٹم کے بعد معلوم ہوگا۔ لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے اہل خانہ سمیت ہمسایوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئےہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔