اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: عمران خان و دیگر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔

اڈیالہ جیل آنے والے ملزمان کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی جو نہ ہو سکی۔

مقدمات میں نامزد خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو بھی آج اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے