اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،انتظامیہ سینئرز کے ذریعے او پی ڈیز کھولنے میں ناکام

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا آج 12 واں روز ہے،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض خوار ہو رہے ہیں ۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں علاج معالجہ تعطل کا شکار ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہزاروں مریض خوار ہونے لگے۔

ہسپتالوں کی انتظامیہ سینئر ڈاکٹرز کے ذریعے او پی ڈیز کو فعال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

 واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےنئے ڈاکٹروں کی بھرتی نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے،ہسپتالوں میں اب سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو ڈیلی ویجز پر ہائر کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے  اس حوالے سے  فارمولا طے کرلیا،آن لائن سسٹم کے تحت ڈاکٹروں کی سروسز حاصل کی جائیں گی۔

حکومت ڈاکٹروں کو مفت ٹرانسپورٹ بھی مہیا کرے گی،ڈاکٹرز کو 5 ہزار سے 70 ہزار روپے تک کی رقم روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ حکام کے مطابق ڈاکٹروں کو ان کی مہارت اور پرفارمنس کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے حتمی سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کردیں ، کمی پوری کرنے کے لیے ڈے پرفارمنس فارمولا پر ڈاکٹر رکھے جائیں گے۔جس ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہو گی ،ڈاکٹر کو کال کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے