اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

 شہری مظہر عباس نے ایڈووکیٹ صفدر شاہین کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر ڈاکٹرز کو زیر حراست رکھا گیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ساہیوال واقعے کے بعد 15 جون سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کر رکھی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے کی ہڑتال کے باعث مریض ایک سے دوسرے ہسپتال میں خوار ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز کو سرکاری خزانے سے تنخواہ دی جاتی ہے مگر وہ علاج کی بجائے مریضوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت جاری کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے