اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شدید ڈپریشن میں ہوں، میرے لیے دعا کریں، نوشین شاہ کی مداحوں سے اپیل

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

نوشین شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اپنی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ گاڑی میں بیٹھی کہیں جارہی ہیں جبکہ ویڈیو میں اُنہوں نے عبایا اور حجاب پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں مداحوں کے نام جاری پیغام میں کہا کہ میری اپنے تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ براہِ کرم میرے لیے دُعا کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہوگئی ہوں، اس مشکل وقت میں مجھے آپ سب کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

نوشین شاہ کی انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

N1

دوسری جانب نوشین شاہ نے انسٹاگرام ہینڈل سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں، اب اداکارہ کے انسٹاگرام ہینڈل پر صرف 22 پوسٹس موجود ہیں۔

ان 22 پوسٹس میں چند تصاویر نوشین شاہ کی ہیں جن میں اُنہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ کچھ تصاویر اُن کے بھائی کی ہیں، اس کے علاوہ چند پوسٹس اسلامک ہیں۔

واضح رہے کہ نوشین شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کس وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوئی ہیں اور نہ ہی ابھی تک یہ وجہ سامنے آسکی کہ اداکارہ نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کیوں کی ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے