اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مون سون:وزیراعلیٰ مریم نواز کا صوبہ بھر میں ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رواں برس مون سون سیزن میں 35 فیصد زائد بارشوں کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر میں ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور  مون سون تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،کاظم پیرزادہ،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

 سیکرٹری اریگیشن،چیف میٹرولوجسٹ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ کو مون سون تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو تمام بیراج لنک کینال،مین کینال،ڈریننگ سسٹم اور بند وغیرہ کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی  جس میں بتایا گیا کہ آئندہ 3 ماہ کے دوران پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

مریم نواز نے پنجاب بھر میں ڈرین سسٹم کی بھرپور صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر تیاریوں پر مبنی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں عوام کو انخلاء کے پلان اور متاثرہ دیہات کے لوگوں کو قیام و طعام کے مقام سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رودکوہی کے ندی نالوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آبادی کے بروقت انخلاء کی منصوبہ بندی کی جائے، انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو بھی بروقت نکالا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں ارلی فلڈ وارنگ سسٹم رائج ہے،پاکستان میں کیوں پتہ نہیں چلتا، بارشوں کی صورت میں ہر شہر میں پانی کی فوری نکاسی کااہتمام کیا جائے، جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہوبروقت پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سیلاب کی بروقت اورمستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے، ہر سیلابی بند سے تجاوزات ہٹائی جائیں، مانیٹرنگ تسلسل سے جاری رہنی چاہیے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا،انہوں نے ویدر پورٹل،فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن اور فلڈ سمولیشن ماڈل کا مشاہدہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے