اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عارف لوہار کا گانا فیفا ورلڈکپ کے آفیشل پیج پر شیئر

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے لوک گلوکار عارف لوہار کا گانا فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے ورلڈکپ آفیشل انسٹا گرام پیج پر شئیر کردیا۔

مشہور گلوکار عارف لوہار اورفٹبال کے پاکستانی مداحوں کو خوشگوار سرپرائز مل گیا۔ فیفا نے عارف لوہار کا مشہور گانا ‘ آ تجھے سیر کراواں’ اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شئیر کردیا۔ عارف لوہار کے گانے کو شہرہ آفاق فٹبالر میسی کی سالگرہ کے موقع پر شئیر کیا گیا۔

فیفا کے آفشیل پیج پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں میسی کے کھیل کے دوران اور ورلڈکپ جیتنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں جبکہ پس منظر میں عارف لوہار کا گانا سنائی دے رہا ہے۔ گانے کے ساتھ اردو میں کیپشن بھی دیا گیا ہے۔ عارف لوہار کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عارف لوہار کے فینز نے  گانا شیئر کرنے پرسوشل میڈیا پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیفا بھی عارف لوہار کا مداح ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ فیفا عارف لوہار کے گانے کے ذریعے پاکستان میں فٹبال کو پروموٹ کررہا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے