25 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کا برائیڈل لک مداحوں کے دلوں کو بھا گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید کا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مذکورہ فوٹو شوٹ میں نوال سعید سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں جبکہ مہارت سے ہوا میک اپ اور بھاری جیولری اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہے۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پرآتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا جبکہ مداح بھی نوال کی تصاویر پر تعریفی کمنٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔