اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی پنجاب کومزیدمستحکم کرنے کا فیصلہ ، محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگ لئے

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(لاہور نیوز) امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی پنجاب کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی فراہم کی جائیگی، سی ٹی ڈی پنجاب نے اخراجات کی مد میں محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگ لئے۔

سی ٹی ڈی پنجاب  نے آپریشنل آلات کیلئے 1 ارب 42 کروڑ 72 لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی  جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 35 کروڑ 45 لاکھ، جدید سافٹ ویئر کی فراہمی کیلئے 1 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں ، مجموعی طور پر سی ٹی ڈی کو مستحکم کرنے کیلئے 3 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اخراجات دیئے جائیں۔

دستاویزات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور سیکرٹری خزانہ کے مابین ملاقات کے بعد سی ٹی ڈی کے فنڈز میں کمی کر دی گئی، 3 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ کی ڈیمانڈ کے بجائے سی ٹی ڈی کو 2 ارب 27 کروڑ روپے فراہم کیے جائینگے۔

دستاویزات کے مطابق جدید آلات اور اسلحہ کی خریداری کیلئے 90 کروڑ 84 لاکھ 38 ہزار روپے کی منظوری دی گئی، گاڑیوں کی خریداری کیلئے 98 کروڑ 17 لاکھ 24 ہزار روپے کی منظوری دی گئی، دیگر اخراجات کی مد میں 50 کروڑ روپے سی ٹی ڈی کو فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

سی ٹی ڈی کی جانب سے 12 کروڑ مالیت کی لگژری گاڑی لینڈ کروزر کی ڈیمانڈ کو رد کر دیا گیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کو کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظوری دیدی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے