اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 258.00 زندہ مرغی
  • 374.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نائیجیریا کے 22 رکنی وفد کا لوکل گورنمنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(لاہور نیوز) نائیجیریا کے 22 رکنی وفد نے محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، وفد نے میونسپل سروسز اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر وفد کو پنجاب کے لوکل گورنمنٹ سسٹم اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی، وفد نے سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں سے بھی ملاقات کی۔

وفد میں نائیجیریا کی تین سٹیٹس کے گورنر کوآرڈینیٹرز، کمشنرز اور سینئر افسران شامل ہیں۔ سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ سیکریٹری بلدیات نے ایگزیکٹو گورنر بورنو سٹیٹ نائیجیریا کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں میونسپل سروسز  کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، پنجاب کی  16دیہی تحصیلوں میں واٹر سپلائی، سیوریج کا تاریخی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

شکیل احمد میاں نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے 200دیہات میں سول ورک کا آغاز ہو چکا ہے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو دیہی علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے، حکومت پنجاب کوڑے کی ڈمپنگ کی بجائے کوڑے کے استعمال کے حوالے سے بڑے منصوبے متعارف کروا رہی ہے۔

سیکرٹری بلدیات نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مزید بتایا کہ پنجاب میں جلد 3میٹیریل ریکوری فیسیلیٹی اور 2 سائنٹیفک لینڈ فل سائٹس کے منصوبوں کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، لوکل گورنمنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے عید الاضحیٰ پر بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا،عید کے تین روز میں 1لاکھ 88 ہزار ٹن آلائشیں بروقت تلف کی گئیں،لوکل گورنمنٹس کو خود کفیل بنانے کیلئے ریونیو جنریشن پلان نافذ کیے جا رہے ہیں۔

نائیجیرین وفد کا کہنا تھا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ پنجاب کے تجربات سے سیکھیں گے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعلق کو مزید استوار کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے