اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن، معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس بنانیوالا مافیا پکڑا گیا

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلساز مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن، تمام معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس بنانے والا مافیا پکڑا گیا، مقدمہ درج کرکے مالک کو گرفتار کر لیا جبکہ ملازمین فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نواحی علاقے چک 35 برج مہلم میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران  1850خالی بوتلیں، 300کین، گیس سلنڈر، 3 مشینیں، فلنگ پلانٹ،واٹر پمپ، پولیتھین، کیمیکلز،لیبل اور فلیورز ضبط کر لیے گئے۔ 550 لٹر سے زائد جعلی ناقص پانی اور شوگر سیرپ کو تلف کر دیا گیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ کھلے رنگ، کیمیکلز اور آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں، موقع پر جدید ریفریکٹومیٹر سے  کیے گئے ٹیسٹ میں برکس صفر پائی گئی، معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلوں میں کیمیکلز اور کھلے رنگ ڈال کر نقلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔

عاصم جاوید نے مزید بتایا کہ یونٹ میں ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے تیار محلول بوتلوں میں بھرا جارہا تھا، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا کر تمام مشینری اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی ،جعلی بوتلوں کولاہور میں مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے