اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سپریم کورٹ میں 3 نئے آنے والے ججز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس ملک شہزاد ، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن  سے عہدے کا حلف  لیا۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی۔

واضح  رہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل عباسی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کی گئی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کو بھی سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان کی بطور قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے