اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنیوالے سن لیں عمران کیساتھ تھا اور رہوں گا: پرویز الہٰی

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(لاہور نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کو دبنگ جواب دے دیا۔

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ رہائی کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں باہر آیا ہوں، ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں سوا سال جیل میں رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے کچھ رشتہ دار اور محسن نقوی ایسی غلط باتیں کررہے ہیں، گرنے پر میری پانچ پسلیاں ٹوٹی ہیں، اللہ تعالی نے میری جان بچائی ہے، اللہ تعالیٰ نے میری جان کسی مقصد کے لئے بچائی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی ان کے ساتھ رہنا ہے، ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والوں کی یہ غلط فہمی ہے وہ اپنا منہ بند رکھیں، نہ عمران خان پیچھے ہٹے ہیں نہ میں پیچھے ہٹوں گا۔

صدر تحریک انصاف نے کہا کہ ہم جیل میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے ہیں، وہ باتیں جلد رنگ لائیں گی، تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک گجرات کی سیٹوں کی بات ہے، مینڈیٹ چوری کرنے والے گجرات کے لوگوں سے پہلے معافی مانگیں، جب تک معافی نہیں مانگتے کوئی بات نہیں ہوگی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج میں سرخرو ہوا ہوں، پرانے ساتھیوں سے مل کر خوشی ہو رہی ہے، آئندہ بھی ایسے ہی رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے