24 Jun 2024
(لاہور نیوز) سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور کھولنے کی 24 جون کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی لیکن ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم نہ کی۔
پنجاب حکومت کا آج سے آؤٹ ڈور کھولنے کا پلان بری طرح ناکام ہو گیا، محکمہ صحت کے پلان کے مطابق پروفیسرز آؤٹ ڈور میں نہ پہنچ سکے، مارننگ میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پرچی کاؤنٹر شروع کرائے گئے، پرچی کاؤنٹر تو کھل گئے مگر ڈاکٹرز نہ پہنچ سکے۔
سرکاری ہسپتال کی او پی ڈیز میں غریب عوام گھنٹوں ڈاکٹرز کے آنے کی راہ تکتے رہے، لواحقین کی بڑی تعداد او پی ڈی کوریڈور میں بے یارو مددگار اپنے پیاروں کو درد میں دیکھنے پر مجبور رہی۔
غریب مریضوں کی دہائی اور حکومت سے اپیل ہے کہ جلد از جلد او پی ڈیز کو فعال کیا جائے۔