اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جولائی میں شدید بارشیں، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

24 Jun 2024
24 Jun 2024

(لاہور نیوز) جولائی میں ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق یکم سے 15 جولائی تک لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، 15 جولائی تک اسلام آباد میں 15 تا 50 ملی میٹر بارش ہو گی، جولائی کے آخر میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں پہاڑوں پر، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھر میں جولائی کے مہینے میں 30 تا 75 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جولائی کے چوتھے ہفتے میں گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بارش متوقع ہے، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں، بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے