(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبزا نڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔
اداکارہ اشنا شاہ نے سال 2023 میں گولفر حمزہ امین سے شادی کی تھی جس کے بعد سے اداکارہ شوہر کے ہمراہ اکثر بیرون ملک گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں وہ سرخ اور سفید رنگ کی فراک زیب تن کیے کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے نظر آئیں۔
اداکارہ کے لباس کو دیکھتے ہوئے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اشنا شاہ کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیوں نے زور پکڑ لیا۔
اشناہ کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا کہ "ماشااللہ وہ امید سے ہیں" جس پر اداکارہ خاموش نہ رہ سکیں اور مداح کو مینشن کرتے ہوئے اشنا شاہ نے جواب دیا کہ "یہ ایک تنگ لباس ہے جو جسم کو ابھار رہا ہے، یار اتنی مشکل سے تو پتلی ہوئی ہوں"۔